بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر اور پنجگور سے پاکستانی فورسز نے 2 نوجوانوں کو حراست میں لے کرجبری طور پر لاکردیا ہے۔
گوادر سے لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت نثار ولد کریم بخش سکنہ تمپ کلاھو جبکہ پنجگور سے لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت اشرف ولد حاجی اسماعیل کے نام سے ہوگئی ہے۔
نثار کے خاندانی ذرائع کے مطابق اسے گذشتہ ہفتے 31 جولائی کو گوادر کے علاقے روئل ہوٹل کے قریب سے حراست میں لیا ہے گیاجو تاحال لاپتہ ہیں۔
دوسری جانب پنجگور سے لاپتہ ہونے والے اشرف کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ مشکے کے علاقے نوکجو کا رہائشی ہے جنہیں فورسز نے 3 اگست کو پنجگور بازار جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔
کہا جارہا ہے کہ اشرف کو اس سے قبل فورسز نے 2020 کو بھی حراست میں لیا تھا اس کو اس وقت ایک سال تک لاپتہ رکھنے کے بعد رہا کردیا گیا تھا جبکہ اب ایک بار پھر اس کو حراست میں لیا گیا ہے۔