داعش خراسان نے باجوڑ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

داعش خراسان نے گذشتہ دنوں پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرزکنونشن پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

داعش خراسان نے اپنی ویب سائٹ ’اعماق‘ پر جاری بیان میں دعویٰ کیا کہ حملہ آور نے خود کش جیکٹ کے ذریعے دھماکہ کیا اور یہ کہ حملہ تنظیم کی جمہوریت کی ان شکلوں کے خلاف جنگ کا حصہ ہے جن کو وہ اسلام کے خلاف تصور کرتے ہیں۔

اس حملے میں 54 افراد ہلاک اور کم از کم 120زخمی ہو گئے تھے۔ اسے حالیہ برسوں میں خطے میں ہونے والے بد ترین حملوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

پیر کو ہی خیبر پختونخواہ کے ضلع باجوڑ میں جمیعتِ علمائے اسلام پارٹی فضل الرحمان گروپ کے سیاسی اجتماع پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تدفین کی جاتی رہی۔ ہلاک ہونے والوں میں کم از کم پانچ بچے بھی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment