راجن پور میں مسافر بس الٹنے سے 5 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے راجن پور کے علاقے فاضل پور میں دوران ڈرائیونگ ڈرائیور کی آنکھ لگنے سے تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں 5 افرادہلاک اور 20 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 2 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں، حادثے میں مجموعی طور 5 افرادہلاک اور 20 افراد شدید زخمی ہوئے۔

ڈسٹرکٹ انچارج ریسکیو کے مطابق فاضل پور میں ڈرائیور کو نیند آنےکی وجہ حادثہ پیش آیا۔

حادثے کےبعد ریسکیو اہلکاروں نےلاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اور اور تحصیل اسپتال فاضل پور منتقل کر دیا ہے۔

ریسکیوانچارج کا کہنا ہے کہ مسافر بس میں سوار افراد سخی سرور سے جیکب آباد جا رہے تھے کہ ان کی بس کو حادثہ پیش آ گیا۔

Share This Article
Leave a Comment