خضدار آڑنجی میں گیسٹرو سے ابتک 9افراد ہلاک ،کیچ کے نہنگ ندی سے لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقہ آڑنجی میں گیسٹرسے اب تک 9 سےہلاک ہوگئے جبکہ ضلع کیچ کے نہنگ ندی سے لاش برآمد ہوئی ہے ۔

خضدار کے دور افتادہ علاقہ آڑنجی کے مختلف علاقوں جھلڑ،بھورو،آڑنینجی مسجد سینڑہ مسجدکفتاری ماس،ہراڑک وغیرہ سمیت دیگر علاقوں میں گیسٹرو وبائی مرض اپنی شدت کے ساتھ برقرار ہے اور اب تک بچوں و خواتین سمیت 9 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع آئی ہے ۔

آڑینجی میں کھیرو کے علاقے میں3 افراد، ڈھائی بدرنگ میں ایک شخص، سیٹھاری گھورو میں3 افراد ،جھلڑ میں دو افراد کے جاہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں عبدالجبار درینار زئی عبد الکبیر عمرانی کی بیٹی محمد عمر عمرانی کی بیٹی سمیت دیگر شامل ہیں۔

آڑینجی میں متعدد علاقے تاحال متاثر اور وہاں لوگ گیسٹرو سے بیمار اور نڈھال ہیںاور اب بھی علاقے میں صورتحال گھمبیر ہے لوگ مررہے ہیں اور بڑی تعداد میں اس مرض میں مبتلا ہیں۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے نہنگ ندی سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے جسے شناخت کیلئے اپسی کہن میں رکھ دیاگیا ہے۔

بتایا جاتاہے کہ لاش پرانی ہونے کی وجہ سے شناخت میںدشواری ہورہی ہے تاہم بتایا جاتاہے کہ ان کی انگلیوں میں انگھوٹی ہے جبکہ چہرے پر لمبی داڑھی ہے۔

گذشتہ کئی روز سے جاری طوفانی بارشوں سے ایرانی حدود سے آنے والی ندیوں نہنگ ندی اور پیرکور ندی سے درجنوں تیل بردار گاڑیوں کے بہہ جانے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ شخص بھی اسی سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہوںگے۔

Share This Article
Leave a Comment