گوادر، مچھ، پنجگورمیں ایک اور طالبعلم لاپتہ،ایف سی اہلکار کی خودکشی ، بچہ ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے گوادرسے ایک اور طالبعلم لاپتہ ہوگیا ۔مچھ میں ایک ایف سی اہلکار کی خودکشی کرلی ۔ جبکہ پنجگور میں ایک بچہ ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

گوادرسے اطلاعات ہیں ایک اور طالب علم کو پاکستانی سیکورٹی فورسز نے حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔

لاپتہ کئے گئے طالب علم کی شناخت فاروق ولد محمد جان کے نام سے ہوگئی ہے ۔

مقامی ذرائع کے مطابق گوادر کے نیا آباد کے رہائشی طالب علم کو گذشتہ روز لاپتہ کیا گیا تھا۔

واضع رہے کہ گذشتہ روزپاکستانی وزیر اعظم کے دورہ گوادر کے موقع پر فاروق ولد محمد جان سمیت ایک اور طالب علم جبار ولد حاجی اسلم کوبھی جبرا ً لاپتہ کیا گیا ہے ۔

دریں اثنامچھ میں پاکستانی سیکورٹی فورسزایف سی کے ایک اہلکار نے خودکشی کرلی ہے ۔

خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت ندیم بگٹی کے نام سے ہوگئی ہے جس نے خود کو گولی مار کر ہلاک کیا ہے۔

خودکشی کرنے والے اہلکار کا تعلق ضلع ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی سے ہے۔

علاہ ازیں پنجگور کے علاقے خدابادان نیوان ڈیم میں نہاتے ہوئے مہران غنی نامی ایک بچہ ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

مقامی ذتائع کے مطابق لاش کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment