صومالیہ میں ملٹری اکیڈمی پر حملہ ،30 سے زائد اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

صومالیہ کے دارلحکومت موغادیشو میں ایک ملٹری اکیڈمی پر خودکش حملے میں 20 سے 30 فوجیوں کے ہلاک اور 60 کے قریب زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

کہا جارہا ہے کہ شدت پسند ملیشیا الشباب سے تعلق رکھنے والے ایک خودکش بمبار نے پیر کے روز صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں واقع جعل صیاد نامی ملٹری اکیڈمی پر حملہ کیا، جس میں متعدد فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

اس حوالے سے ملنے والی مختلف اطلاعات کے مطابق حملے میں 20 سے 30 کے درمیان فوجی ہلاک اور 60 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور اس عمارت میں داخل ہوا، جہاں صومالی فوج کی 14ویں انفنٹری بریگیڈ جمع تھی۔ ان کے پاس پہنچ کر اس نے اپنی بارود سے بھری جیکٹ کو دھماکے سے اڑا دیا۔

صومالی فوج کے ایک رکن محمد حسن نے بتایا، جب دھماکہ ہوا، تو میں اس وقت فوجی کیمپ کے پاس ہی تھا اور ہم جائے وقوعہ کی طرف بھاگے، یہ بہت ہی خوفناک تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا، اب بھی تحقیقات جاری ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

واضع رہے کہ القاعدہ سے منسلک شدت پسند گروپ الشباب برسوں سے صومالیہ کی حکومت کو گرانے کی کوشش میں ہے۔

Share This Article
Leave a Comment