وڈھ میں کشیدگی برقرار، کوٹ مینگل پر گولہ گرنے کی اطلاعات

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں کشیدگی برقرارہے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق سردار مینگل اور شفیق مینگل کے حامیوں کے مابین کشیدگی برقرار ہے اوروقفے وقفے سے فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ علاقے میں خوف و ہراس کا سماں ہے، مسلح قبائل مسلسل پیش قدمی کی کوشش کر رہے ہیں۔

جمعہ کی صبح ایک گولہ کوٹ مینگل پر آ گرا ہے جس سے دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جبکہ شفیق مینگل کے علاقے باڈری کی جانب مسلسل گولہ باری کی آوازیں آرہی ہیں۔ زرچین کا علاقہ جو باڈری سے متصل ہے وہاں سے شدید حملوں کی اطلات ہیں۔ عام آبادیوں پر بھی راکٹ داغے گئے ہیں۔

شیخ قبائل کی جانب سے کافی حد تک پیش قدمی کی خبریں ہیں۔ روگڑو کے مقام پر جہاں عطاالرحمان کا بیس کیمپ ہے اسے تباہ کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ تاہم نقصانات کی مکمل تفصیل موصول نہیں ہو پارہی ہے کیونکہ اس جانب میڈیا کی رسائی نہیں ہے۔

دریں اثناء راستے میں پھنسے مسافروں کو وقتاً فوقتاً گزارا جا رہا ہے۔ فائرنگ کی شدت کم ہونے پر مسافر گاڑیوں کو گزارا جاتا ہے تاکہ انہیں نقصان سے بچایا جا سکے۔جبکہ شہدا چیک پوسٹ سے ڈراکھالوّ تک گاڑیوں کی آمدورفت مکمل بند ہے۔ سینکڑوں گاڑیاں بے یار و مددگار پڑے ہوئے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment