بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں مینگل قبائل کے دو فریقین کے مابین تصدام کے نتیجے میں ھالات بدستور کشیدہ ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق وڈھ کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظرشہر بھرمیںسیکیورٹی فورسز نے گشت کا آغاز کر دیاہے جبکہ وڈھ بازار سمیت تمام کاروباری مراکز ہنوزبندہیں۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ آج صبح جاری فائرنگ کا تبادلہ رک گیا ہے لیکن دونوں طرفہ فائرنگ سے دو افراد کے زخمی ہوئے ہیں جنہیں ڈپٹی کمشنر کے زیر نگرانی ہسپتال پہنچایا گیاہے۔
وڈھ کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر مقامی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور تمام ڈاکٹرز و عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں اور ہسپتال عملے کو اپنی ڈیوٹیز پر حاضر رہنے کی تاکید کی گئی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وڈھ انٹرکالج پر مارٹر گولہ گرنے سےعمارت کو نقصان پہنچا ہے ۔ البتہ کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ وڈھ میں شاہراہ کے اطرف میں قائم دو نجی چیک پوسٹیں ہٹادی گئی ہیں ۔اور وہاں پر بلوچستان کانسٹیبلری و لیویز کی چیک پوسٹیں قائم کی جارہی ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ و دیگر سیکورٹی اداروں کےاہلکار شاہرائوںپر موجود ہیں ۔