ضلع ڈیرہ بگٹی : پاکستانی فورسز ہاتھوں سترسالہ شخص بیٹے سمیت لاپتہ

0
186

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی میں گذشتہ دن سے پاکستانی فوج اپنی تشکیل کردہ مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ بربریت و جارحیت میں مصروف جاری ہے ۔

آپریشن کے نام پر فوج کی جانب سے سوئی کے مختلف علاقوں رئیس توخ، گردو اور کچی کے آبادیوں پر گذشتہ دن سے قیامت برپا ہے ۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ پاکستانی فورسز اور ایجنسیوں کے اہلکار مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ آئی ایس آئی کے کرنل صفدر کی سربراہی میں فوجی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

گذشتہ روز اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ فوجی آپریشن کے دوران4 لوگوں کو غیر قانونی حراست میں لیکر لاپتہ کردیا گیا، جبکہ فائرنگ سے ایک لڑکا زخمی ہو گیا ہے اور مال مویشیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

آج کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات تین بجے کے وقت فوج نے سوئی ائیرپورٹ کے قریب ہوتکانی محلہ میں مختلف گھروں پر چھاپے مارے۔

دوران چھاپے فوج نے وڈیرہ روشن ہوتکانی کے گھر میں گھس کر خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور سترسالہ وڈیرہ روشن اور ان کے بیٹے احمد علی جو کہ لیویز میں ملازم ہیں کو حراست میںلیکر اپنے ساتھ لے گئے۔ جن کا تاحال کسی قسم کاکوئی خیر خبر نہیں ہے ۔

مقامی ذرائع کے مطابق فورسز نے وڈیرہ روشن کے گھر سے دو موٹر سائیکل، دو قیمتی موبائل فون، ایک لائسنس شاٹ گن اور گھر میں موجود خواتین کے زیورات بھی لوٹ کر لے گئے۔

دوسری جانب پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں دعویٰ  کیاگیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے سوئی میں فوجی آپریشنز کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں فوج کے 3 جوان ہلاک جبکہ فورسز پر حملہ کرنے والے 2 افراد بھی مارے گئے۔

جبکہ بلوچ لبریشن ٹائیگرز نے آئی ایس پی آر کے بیان تردید کرتے ہوئے کہا کہ فوج پر حملے میں 10 اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

بی ایل ٹی کے ترجمان میران بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے نواحی علاقے رئیس توخ اور گردو نواح میں مقیم مقامی آبادیوں پر پاکستانی فوجکے وسیع آپریشن کیخلاف اور عام لوگوں کے دفاع کیلئے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

بی ایل ٹی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں پہنچ کر فورسز کے حملے کو پسپا کردیاگیااور دن بھر جاری رہنے والے جھڑپوں میں 10 اہلکاروں کو ہلاک کردیا اور اطلاعات کے مطابق بارہ اہلکار زخمی بھی ہوئے جبکہ بی ایل ٹی کے ساتھیوں نے دو فوجی گاڑیوں کو بھی تحویل میں لیکر نذر آتش کردیاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here