بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی سے آمدہ مزید تفصیلات کے مطابق سوئی کے مختلف علاقوں رئیس توخ، گردو اور کچی کے آبادیوں پہ صبح سے پاکستانی فورسز اور ایجنسیوں کے اہلکار مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ آئی ایس آئی کے کرنل صفدر کی سربراہی میں فوجی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
مقامی ذرائع کے مطابق فوجی آپریشن کے دوران چار لوگوں کو غیر قانونی حراست میں لیکر لاپتہ کردیا گیا، جبکہ فائرنگ سے ایک لڑکا زخمی ہو گیا ہے اور مال مویشیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
مقامی زرائع کا کہنا تھا کہ آپریشن کی نگرانی آئی ایس آئی کے نئے کرنل صفدر اور میجر دولت کر رہے ہیں۔یہ پہلی بار نہیں ہے اس سے پہلے سوئی ڈیرہ بگٹی کے قریبی علاقوں میں فورسز اپنے جارحیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
بلوچ نیشنل موومنٹ کی ہیومن رائٹس ڈیپارٹمنٹ پانک نے سوئی سے دو افراد کی جبری گمشدگی کا بھی رپورٹ دیا ہوا ہے۔انکے مطابق سوئی سے طارق ولد سفر خان بگٹی کو آٹھ جون مٹ روڈ پڈا نالہ چوکی سے جبکہ جمعہ ولد آل خان بگٹی کو اٹھارہ جون کو پاکستانی فورسز نے جبری لاپتہ کر دیا ۔