انڈیا کی ریاست مہاراشٹرا میں ایک بس میں آتشزدگی سے 25 افراد ہلاک اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے بھارتی اے این آئی نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ بس یاوتمال سے پونے جا رہی تھی، جس میں 32 افراد سوار تھے۔
اے این آئی کے مطابق بلڈھانہ کے ضلع کلکٹر ڈاکٹر ایچ پی تمموڈ نے بتایا کہ حادثے میں 25 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جن کی شناخت کی جا رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈی این اے کے ذریعے شناخت کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کی جائیں گی۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔