گوادر : عظیم دوست کی جبری گمشدگی کو 9 سال مکمل ،3جولائی کواحتجاجی ریلی کااعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے سی پیک حب شہر گوادر سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے عظیم دوست کی جبری گمشدگی کو 9 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

عظیم دوست کی اہلخانہ کی جانب سے 3جولائی کوایک احتجاجی ریلی کاانعقاد کا اعلان کیا گیا ہے جو صدف ہوٹل سے شروع ہوکر سید ہاشمی چوک پراختتام پذیر ہوگا۔

لاپتہ عظیم دوست اہلخانہ کاکہنا ہے کہ ان کی گمشدگی کو 3 جولائی کو 9 سال پورے ہوگئے ہیں۔ان 9 سالوںسے پوری فیملی ایک کرب سے گزر رہی ہےلیکن وہ ابھی تک بازیاب نہیں ہوسکے ۔

انہوں نے کہا کہ سالیں بیت جاتی ہیں لیکن عقوبت خانوں میں قید ہمارے بچے واپس نہیں آتے ۔

عظیم دوست کی فیملی نے تمام مکتبہ فکرکے لوگوں سے اپیل کرتےہوئے کہا کہ 3 جولائی کا احتجاجی ریلی عظیم دوست سمیت تما م لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے منعقد کی جارہی ہے جس میں تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے آواز اٹھائے جائے گی اور یہ آپ لوگوں کی شرکت سے ممکن ہوپائے گا۔

عظیم دوست کے ہمشیرہ دوت کا کہنا تھا کہ 3 جولائی ٹوئٹر پر ایک کمپین بھی چلائے جائے گی ۔

Share This Article
Leave a Comment