ویگنر کی بغاوت سے روس میں مکمل افراتفری پھیل چکی ہے، زیلینسکی

0
185

بیلاروس کے صدر کی جانب سے روس کی نجی ملیشیا ’ویگنر گروپ‘ کی بغاوت روکنے کے لیے گروپ کے سربراہ کے ساتھ معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کے بعد ویگنر گروپ کے مسلح عناصر کوواپس اپنی بیرکوں میں جانے کا حکم دیا گیا ہے۔

دوسری طرف یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی بھی روس میں ویگنر گروپ کی مسلح بغاوت پر تبصرہ کیا ہے۔

یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ ویگنر کی بغاوت سے پتا چلتا ہے کہ روس میں مکمل طور پر افراتفری پھیل چکی ہے۔

کل ہفتے کو انہوں نے زور دے کر کہا کہ کوئی بھی کریملن کی روس پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کی صلاحیت کے بارے میں غلط فہمی کا شکار ہوسکتا ہے ، وہ مسئلے کو ملتوی کر دیتا ہے۔

روسی صدر ولادی میر پوتین کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “آپ کی افواج جتنی دیر تک یوکرین کی سر زمین پر رہیں گی ، روس کو اتنا ہی زیادہ نقصان پہنچے گا‘‘۔”روس میں مکمل افراتفری”پھیل چکی ہے ۔

زیلنسکی نے مزید کہا کہ روسی نجی فوجی گروپ ویگنر کے عناصر کی بغاوت نے روس میں مکمل افراتفری کا انکشاف کیا ہے۔

انہوں نے ایک ویڈیو تقریر میں کہا کہ “آج دنیا دیکھ سکتی ہے کہ روس کے آقا کسی بھی چیز پر قابو نہیں رکھتے۔ اس کا مطلب ہے کہ مکمل افراتفری کے سوا روس میں کچھ نہیں”۔

زیلنسکی نے کہا کہ ان کا ملک خاموش نہیں رہے گا اور نہ ہی اس کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ یورپ کے مشرقی حصے کی سلامتی مکمل طور پر ہمارے دفاع پر منحصر ہے۔ انہوں نے یورپی ممالک مطالبہ کیا کہ وہ یوکرینی فوج کو ’ایف 16‘ طیاروں سمیت تمام ضروری ہتھیار فراہم کریں۔

زیلنسکی نے یوکرینی زبان میں بات کرنے کے بعد روسی زبان میں ولادی میر پوتین سے کہا کہ “آپ کی افواج جتنی دیر یوکرین کی سرزمین پر رہیں گی، آپ روس کو اتنی ہی تباہی دیں گے۔”

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here