بلوچستان کے ضلع گوادر کے تحصیل جیونی میں ایک کار حادثے میں یونین کونسل پانوان کے چیئرمین اظہر کلمتی ہلاک ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق اظہر کلمتی کی گاڑی کو شئے آباد جِیونی میں حادثہ پیش آیا جس سے وہ انتقال کرگئے۔
دوسری جانب کوئٹہ میں ایک ٹریفک حادثے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
پو لیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علا قے نیو کچلا ک بائی پاس روڈ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں مو ٹرسائیکل سوار ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعدلا ش ورثاءکے حوالے کر دی گئی۔
علاوہ ازیں ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں کہ چار روز قبل مسلح افراد نے ایک شخص کو اغواء کرنے کے بعد پاکستانی فورسز کے حوالے کردیا ہے۔
اغواء ہونے والے شخص کی شناخت لیلی ولد لطیف کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو چار روز قبل بلیدہ سے پاکستانی فورسز کی حمایت یافتہ مسلح گروہ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے اغواء کرنے کے بعد پاکستانی فورسز کے حوالے کیا ہے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ شخص کے بھائی سہیل احمد ولد عبدالطیف کو اس سے قبل 10 جون 2016 فورسز نے حراست میں لیا تھا، جنہیں بعد ازاں 16 جنوری 2020 کو بازیاب کیا تھا۔ جبکہ بعدازاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اس کو قتل کیا گیا، قاتلوں کے بارے میں ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ان کا تعلق سرکاری حمایت گروہ سے تھا۔