گورنمنٹ ٹیچرز نے تادم مرگ بھوک ہڑتال ختم کردی

0
130

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں جونیئر کیڈراساتذہ کی اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد گورنمنٹ ٹیچرز نے تادم مرگ بھوک ہڑتال ختم کردی ہے۔

بلوچستان میں سرکاری ملازمین ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔بلوچستان حکومت ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔

بلوچستان کے وزیرخزانہ انجینئر زمرک خان اچکزئی ، وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری، ارکان اسمبلی نصراللہ زیرے ،ثناءبلوچ اور گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدرحاجی حبیب الرحمن مردان زئی نے اتوار کو تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ میں صحافیوں سے بات چیت اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں ،وزیراعلیٰ بلوچستان کی ذاتی کوششوں سے جونیئر کیڈر اساتذہ کی اپ گریڈیشن سمیت دیگر مسائل کو احسن طریقے سے حل کرلیا گیا ہے ۔اساتذہ بھی اب بلوچستان سے جہالت کے خاتمے اور نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے میں اپنا کرداراداکریں۔مطالبات تسلیم ہونے کے بعد گورنمنٹ ٹیچر ز ایسوسی ایشن تادم مرگ بھوک ہڑتال اوراحتجاج ختم کرنے کا اعلان کرتی ہے ۔

اس موقع پر گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے چیئرمین مشاورتی کونسل میر شہباز خان قلندرانی سیکرٹری جنرل سجاد حسین رند، چیف آرگنائزر حاجی محمد یونس کاکڑ، گل باران حسنی، نواب خان، مرتضیٰ محمد شہی، شہزادہ کاکڑ، محمد ابراہیم بادینی، طارق عزیز مگسی، ثناءااللہ سمالانی، جمیل الدین کاکڑ محمد صدیق مشوانی اوردیگربھی موجود تھے۔

اس موقع پر بلوچستان وزراءاورارکان اسمبلی نے گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدراوردیگر رہنماؤں کو جونیئر کیڈرکے اساتذہ کی اپ گریڈیشن کانوٹیفکیشن حوالے کیا اور تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے اساتذہ کو جوس پلاکر انکی بھوک ہڑتال ختم کرائی۔

بلوچستان وزیرانجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرقدوس بزنجو نے اساتذہ کی اپ گریڈیشن سمیت دیگر مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے ایک سرکولیشن سمری کے ذریعے انکے مطالبات تسلیم کرنے کی منظوری دی جسکے بعدبلوچستان وزراءسے اسکی باقاعدہ منظوری لی گئی سیکرٹری خزانہ کمبر دشتی ، سیکرٹری تعلیم عبدالروف بلوچ اوردیگر افسران نے چھٹی ہونے کے باوجود اساتذہ کی اپ گریڈیشن کا مسئلہ حل کرتے ہوئے اسکا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں۔ بلوچستان حکومت نے ترجیحی بنیادوں پرانکے مسائل حل کئے ہیں اب امید کرتے ہیں کہ اساتذہ بھی نوجوان نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے اوربلوچستان سے جہالت اور پسماندگی کے خاتمے میں اپنا کردارادا کریں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here