گوادرمیں بجلی لود شیڈنگ کیخلاف روڈ بلاک احتجاج

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی علاقے اور سی پیک حب گوادرمیں بجلی لودشیڈنگ کیخلاف علاقہ مکینوں نے احتجاجاً روڈ بلاک کردیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق گوادر میں میر لعل بخش وارڈ میں گزشتہ ایک ہفتے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔جس پرعلاقہ مکینوں نے روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ شدید گرمی میں لوگوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔بجلی کی عدم فراہمی سے پینے کے پانی کا بھی مسئلہ پیدا ہوگیا ہے مگر کیسکو حکام کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میر لعل بخش وارڈ میں گزشتہ ایک ہفتے سے بجلی کی سپلائی معطل ہے۔ علاقے کا واحد ٹرانسفارمر خراب ہے لیکن تاحال اسے مرمت نہیں کرایا جاسکا۔ شدید گرمی میں بجلی کی عدم دستیابی سے مکینوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔ بجلی نہ ہونے سے علاقے میں پینے کے پانی کا مسئلہ بھی پیدا ہوگیا۔

مظاہرین نے بجلی کی عدم دستیابی سے تنگ آکر جنت بازار اور مکی مسجد کے سامنے روڈ بلاک کر دیا جس سے ٹریفک مکملرک گئی ہے۔

شدید گرمی میں کیسکو کے ستائے مکینوں نے بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

Share This Article
Leave a Comment