بلوچستان کے ضلع خضدارکے علاقے وڈھ میں گذشتہ دنوں پاکستانی فورسزکے ہاتھوں ایک شخص کی جبری گمشدگی کیخلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے ۔
مظاہرین نے عبدالوحید ولد عبدالمجید نامی شخص جبری گمشدگی کیخلاف کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کوگذشتہ 10 گھنٹے سے بلاک کیا ہوا ہے ۔
شاہراہ کی بندش کی وجہ سے رات گئے سینکڑوں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور ہزاروں مسافر پھنس گئے۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ مغوی شخص کو بازیاب کیا جائے، تاہم مظاہرین سے مذاکرات کیلئے انتظامیہ یا حکومت کی جانب سے کوئی وفد تاحال نہیں پہنچا۔