چاغی میں لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد،نال میں ڈوبنے سے ایک شخص ہلاک

0
157

بلوچستان کے علاقے چاغی میں ایک لاش برآمد ہوگئی ہے ۔

لاش کی شناخت بطور افغان مہاجر کیمپ گردی جنگل کے رہائشی گل نورزئی کے نام سے ہوگئی ہے جو دو دن قبل گردی جنگل سے لاپتہ ہوا تھا ۔

گزشتہ شب اسکی لاش گردی جنگل سے برآمد ہوگئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق گل نورزئی ایک انسان دوست شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے حال ہی میں اپنے ذاتی خرچے سے گردی جنگل سے 16 کے قریب نشی کے عادی افراد کو علاج کی غرض سے اپنے پیسوں سے ہسپتال میں داخل کرائی تھی جن کے علاج لاکھوں روپے بنتی ہے مگر اس انسان دوست شخصیت نے یہ عظیم کام کیا تھا مگر افسوس ایسے معاشرے کے لوگوں پر جنہوں نے ایک انسان دوست شخص کو قتل کرکے لاش ویرانے میں پھینکی ۔

عوامی حلقوں نے ضلع چاغی کے انتظامیہ مطالبہ کیا کہ وہ قاتلوں کو کفر کردار تک پہنچائے تاکہ عوام کے جان و مال محفوظ ہو اور تحقیقات کی تاکہ حقائق سامنے آسکیں۔

دوسری جانب نال میں پانی میں ڈوب کر ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نال کے علاقے میں ہشتری ڈیم میں نہاتے ہوئے سعید سکنہ وزیرستان ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔

نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here