خضدار ومشکے میں پاکستانی فورسزہاتھوں 9 افراد جبراً لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے خضدار اورمشکے میںپاکستانی فورسزنے 9 افرادکو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ضلع خضدار تحصیل زہری کے مختلف علاقوں نورگامہ، بلبل، چشمہ، تراسانی، مشک و گردنواح کو پاکستانی فورسز نے منگل کی الصبح محاصرے میں لیکر چھاپے مار کر 6 افراد کو جبری طور پر لاپتہ کردیا، جن میں سے اب تک ایک شخص کی شناخت یاسر ولد گل محمد سکنہ بلبل زہری کے نام سے ہوئی ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں انٹرنیٹ سمیت موبائل نیٹورکس کو بند کردیا گیا ہے ۔

دوسری جانب ضلع آواران کے تحصیل مشکے کالار سے گزشتہ روز پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے 3 افراد رحیم داد، محمد اعظم ولد عطاء محمد اور عبدالنبی ولد محمد بخش کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق عبدالنبی مشکے زنگ کے بنیادی رہائشی ہیں ، جنھیں فورسز نے پانچ سال قبل زبردستی نقل مکانی کرواکر کالار میں رہنے کا حکم دیا تھا ۔

اسی طرح رحیم داد مشکے کھڈ کوچہ کے بنیادی رہائشی تھے، جنھیں تین سال قبل کالار میں رہنے پر مجبور کیاگیا اور انھیں 2017 میں فورسز نے جبری لاپتہ کیا اور ایک سال بعد 2018 میں چھوڑ دیاتھا ۔

Share This Article
Leave a Comment