دکی وقلعہ عبداللہ میں فائرنگ سے 2افراد ہلاک، مشکے میں بینائی سے محروم شخص لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے دکی اورقلعہ عبداللہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مشکےمیں بینائی سے محروم ایک شخص کوپاکستانی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔

دکی کے علا قے راغہ کول ایریا میں اتوار کے روزنامعلوم مسلح افرادنے کوئلہ کان میں کام کرنے والے ایک شخص کوفائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا ۔

مزید کاروائی جا ری ہے ۔

دوسری جانب قلعہ عبداللہ میں پستول صاف کرتے وقت گولی چلنے سے نوجوان ہلاک ہوگیا۔

واقعہ قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں پیش آیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق نوجوان عبدالرشید ولد اللہ یار پستول صاف کر رہا تھا کہ لوڈڈ پستول چل جانے سے گولی اس کو لگی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا ۔

واقعہ کی مزید تحقیقات لیویز کر رہی ہے۔

دریں اثنا ضلع آواران کے علاقے گجر سے گذشتہ روز پاکستانی فورسز نےبینائی سے محروم ایک شخص کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔

لاپتہ کئے گئے شخص کی شناخت محمود ولد شفیع محمد کے نام سے ہوئی ہے جو مشکے میہی کا رہائشی بتایاجاتاہے۔

Share This Article
Leave a Comment