روس فوجی طور پر یوکرین میں جنگ نہیں جیت سکے گا،امریکی جنرل

0
166

امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک میلی نے کہا ہے کہ روس فوجی طور پر یوکرین میں جنگ نہیں جیت سکے گا۔

وہ یوکرین کے دفاعی رابطہ گروپ کے ورچوئل اجلاس کے بعد امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے ساتھ گفتگو کررہے تھے۔

انھوں نے کہا کہ روس کا یوکرین میں جنگ جیتنا ممکن نہیں ہے۔

جنرل میلی نے اس اعتماد کا اظہار کرنے کے باوجود کہ روس فوجی فتح حاصل نہیں کرپائے گا،یوکرین کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ اس سوچ سے باہرنکلے کہ وہ یوکرین کے علاقوں سے ہر روسی فوج کو نکال باہر کرنے کے قابل ہوگا۔

انھوں نے مارچ میں کہا تھا کہ ’’آپ دو لاکھ روسیوں کو دیکھ رہے ہیں جو اب بھی روس کے زیرقبضہ یوکرین میں موجود ہیں۔ میں یہ نہیں کَہ رہا ہوں کہ یہ نہیں کیاجاسکتا۔میں صرف یہ کَہ رہا ہوں کہ یہ ایک بہت مشکل کام ہے‘‘۔

انھوں نے جمعرات کے روز اپنے اس یقین کا اعادہ کیا کہ ’’مستقبل قریب میں‘‘ اس مقصد کو حاصل کرنا ایک چیلنج ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’یوکرین میں لڑائی جاری رہے گی۔ یہ تنازع اورخونیں ہونے جا رہا ہےاور یہ مشکل ہونے جارہا ہے۔کسی موقع پر دونوں فریق یا تو کسی تصفیے پر بات چیت کریں گے یا کسی فوجی نتیجے پر پہنچیں گے‘‘۔

جنرل میلی نے روس کے اندرامریکی ہتھیاروں کے استعمال کی خبروں کے بارے میں بھی گفتگو کی ہے اور ان کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اب بھی بیلگورود کے قریب ایک مبیّنہ حملے کی تصاویر دیکھ رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here