گوادر: جیونی کے 2 ماہی گیر سمندر میں لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع گوادر کے تحصیل جیونی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیر جو پانچ روز قبل سمندر میں لاپتہ ہوگئے تھے کو تاحال ریسکیو نہیں کیا جاسکا۔

لاپتہ ماہی گیروںکے فیملی نے پاکستان نیوی سے ریسکیو کرانے کی اپیل کردی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق جیونی کے رہائشی عبد الشکور سکنہ اوکار جیونی اور ناخدا بابل نامی ماہی گیر جو گزشتہ پانچ روز سے سمندر میں لاپتہ ہیں۔

میونسپل کمیٹی جیونی کے چیئرمین اکرم حیات شہزادہ کے مطابق دونوں لاپتہ ماہی گیروں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب اپنے اہلخانہ سے فون پہ رابطہ کیا تھا کہ وہ پسنی اور گوادر کے درمیان سمندری حدود میں ہیں انکے اسپیڈ بوٹ کے تیل ختم ہو چکی ہیں اور انکے موبائل فون کے چارج بھی ختم ہونے والے ہیں اور اسکے بعد ماہی گیروں کا رابطہ نہیں ہے۔

میونسپل کمیٹی کے چیئرمین اکرم حیات شہزادہ نے پاک نیوی، پاکستان کوسٹ گارڈ، ایم ایس اے اور دیگر ریسکیو اداروں سے اپیل کی کہ وہ لاپتہ افراد کی ریسکیو کے لیے انکی مدد کریں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment