اسرائیل کاایران کے جوہری پروگرام کیخلاف فوجی کارروائی کا عندیہ

0
160
فوٹو بشکریہ اے پی

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے قومی سلامتی کے مشیر نے منگل کے روز ایران کے خلاف کارروائی کا امکان ظاہرکیا ہے مگر ایران کی نئی زیرزمین جوہری تنصیب کی کھدائی سے پیدا ہونے والے کسی بھی فوری خطرے کو خارج از امکان قراردیا ہے۔

اسرائیل کی مسلح افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حالیوی نے ایک سکیورٹی کانفرنس میں تقریر میں کہا کہ ’’ایران نے یورینیم کو افزودہ کرنے کی صلاحیت میں پہلے سے کہیں زیادہ ترقی کی ہے،اب افق پر منفی پیش رفت ہو رہی ہے اور یہ (فوجی) کارروائی کا باعث بن سکتی ہے‘‘۔

انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ پیش رفت کیا ہوسکتی ہے اور نہ ہی یہ بتایا کہ کیا کارروائی کی جاسکتی ہے اور کس کے ذریعے کی جاسکتی ہے۔

حالیوی نے ہرزلیہ میں بین الاقوامی سلامتی فورم سے خطاب میں اسرائیل کے اتحادی امریکا کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ’’ ہمارے پاس صلاحیتیں ہیں اور دوسروں کے پاس بھی صلاحیتیں ہیں‘‘۔

ماہرین اس بات پر منقسم ہیں کہ آیا اسرائیلی فوج ایران کی جوہری تنصیبات کو دیرپا نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے جو دور دراز، منتشر اور دفاعی ہیں۔ ایران نے جوہری بم کی تیاری سے انکار کیا ہے اور کسی بھی حملے کا تباہ کن بدلہ لینے کا وعدہ کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here