بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے متصل زرغون میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کی پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا۔
حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں 3 اہلکار ہلاک ہوگئے ۔
ۤئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا کہ حملے کے دوران پوسٹ پر موجود اہلکاروں نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں حملہ آور ہلاک جبکہ باقی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔
اب تک اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔