کوئٹہ اورکراچی میں کانگو وائرس سے 2 مریضوں کی اموات

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

کوئٹہ اورکراچی میں کانگو وائرس سے 2 مریضوں کی اموات کے باعث محکمہ صحت نے الرٹ جاری کردیا ۔

عیدالاضحی قریب آتے ہی کانگو وائرس پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

اسی حوالے سے طبی ماہرین نے عوام کوہدایت کی ہے کہ قربانی کے جانوروں کی خریداری کے دوران احتیاطی تدابیراختیار کریں۔

کانگو وائرس کے حوالے سے کنسلٹنٹ ڈاکٹراشفاق نے بتایا کہ یہ وائرس مویشیوں گائے، بیل، بکری، بکرا، بھینس، اونٹ اور دنبوں کی کھال سے چپکی چیچڑوں میں پایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیچڑی کے کاٹنے سے وائرس انسان میں منتقل ہو جاتا ہے۔وائرس کی نشانیوں کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ مریض کے جسم میں درد اور بخار سے جسم میں دانے نکل آنا کانگو کی ابتدائی علامات ہیں لیکن کانگو کے خاتمے کی ویکسین نہیں،علامات ظاہر ہونے پر بروقت علاج ضروری ہے۔

ماہرین نے کہا کہ کانگو کی وبا میں احتیاطی تدابیر لازم ہے اینٹی وائرل کی ادویات بھی اس کے علاج میں مدد کرسکتی ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment