انڈیا: کرناٹک الیکشن میں کانگریس کی جیت ، بی جے پی نے شکست تسلیم کر لی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

انڈیا کی ریاست کرناٹک اسمبلی کے انتخابات میں انڈین نیشنل کانگریس نے واضح برتری سے میدان مار لیا ہے۔

حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے انتخابات میں شکست بھی تسلیم کر لی ہے۔

ہفتے کی شام تک آنے والے نتائج کے مطابق کانگریس کو 224 کے ایوان میں 136 نشتیں مل گئی ہیں جب کہ بھارتیہ جنتا پارٹی 65 نشستیں جیت پائی ہے۔ کرناٹک میں حکومت بنانے کے لیے 113 اراکین کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ کانگریس اس سے کہیں زیادہ نشستیں جیتنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

علاقائی جماعت جنتا دل (سیکیولر) 19 نشستوں میں کامیاب ہوئی ہے۔ علاقائی جماعتوں کلیانا راجیہ پرگتی پکشھا اور سروودیہ کرناٹکا پکشھا نے ایک ایک نشست حاصل کر لی ہے جب کہ دو آزاد امیدواروں کو بھی کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کانگریس کو کرناٹک انتخابات میں جیت پر مبارکباد دی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment