دکی میں لڑکی کی خودکشی ،پیرکوہ سے بچے کی لاش برآمد

0
141

بلوچستان کے دکی کے علاقے یارو شہر میں ایک نوجوان لڑکی نے فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔

لیویز ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یارو شہر میں ایک نوجوان لڑکی نے فائرنگ کرکے خودکشی کرلی ہے۔

لڑکی کی شناخت بی بی صدیقہ دختر وزیر خان شادوزئی سکنہ یارو شہر دکی کے نام سے ہوگئی ہے

لاش سول ہسپتال دکی منتقل کردی گئی ۔

دوسری جانب ضلع ڈیرہ بگٹی کے یونین کونسل پیر کوہ میں مدرسے میں زیر تعلیم ایک اور بچے کی لاش مل گئی ہے ۔

واضع رہے کہ سال 2021 میں بھی پیر کوہ میں قائم مدرسہ دارالعلوم عثمانیہ میں زیر تعلیم ایک گمشدہ بچے کی لاش پیر کوہ سے کئی کلومیٹر دور ویران علاقے سے ملی تھی ۔

کہا جارہا ہے کہ بچے کی لاش مدرسے کی لیٹرین سے ملی ہے ۔

اس واقعہ کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here