یوکرین میں روسی فضائیہ کی بمباری،بچوں سمیت 26 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

روسی فوج کی جانب سے یوکرین کے متعدد شہروں پر فضائی حملوں کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 26 افراد ہلاک ہوگئے ۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق وسطی یوکرین کے تاریخی شہر اومان میں ایک رہائشی بلاک پر حملہ کیا گیا جہاں امدادی کارکنان تباہ شدہ رہائشی عمارت سے متاثرین کی لاشیں نکالنے میں مصروف تھے۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کی شام اومان میں رضاکاروں نے ملبے کے نیچے سے ایک بچے کی لاش نکالی جہاں حکام نے بتایا کہ روسی کروز میزائل سے 23 افراد ہلاک ہو گئے جن میں چار بچے بھی شامل تھے۔

ادھر یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے جوابی کارروائی کا عزم ظاہر کیا ہے۔

یوکرینی صدر کے مشیر کے مطابق ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ صرف مطلق برائی ہی یوکرین کے خلاف ایسی دہشت کو جنم دے سکتی ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ یہ نہیں چاہتے کہ یہ دنیا بھر میں پھیلے تو ہمیں ہتھیار فراہم کریں، بہت سارے ہتھیار دیں اور روس پر پابندیاں عائد کریں۔’

یوکرین کا کہنا ہے کہ جارحانہ جوابی کارروائی کے لیے تیاری مکمل ہوچکی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment