داعش خراسان کی امریکا و یورپ میں حملوں کی منصوبہ بندی کا انکشاف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کی لیک ہونے والی دستاویزات میں داعش خراسان کے خطرے کو سلامتی کی بڑھتی ہوئی تشویش قرار دیا ہے۔

حملوں کی منصوبہ بندی واشنگٹن پوسٹ کی طرف سے حاصل کردہ پینٹاگون کی لیک ہونے والی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے داعش خراسان سفارت خانوں، گرجا گھروں اور شاپنگ مالز کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

پینٹاگان کے حکام کو دسمبر میں افغانستان میں داعش کے رہ نماؤں کی طرف سے بنائے گئے ایسے نو پلاٹوں کے بارے میں علم تھا اور پہلے نامعلوم "ٹاپ سیکرٹ” کے جائزے کے مطابق فروری تک یہ تعداد 15 تک پہنچ گئی تھی۔

افغانستان میں پیش رفت اس پیچیدہ اور ابھرتے ہوئے دہشت گردی کے خطرے کا صرف ایک پہلو ہے جو افشا ہونے والی دستاویزات سے ظاہر ہوا ہے۔

انہی دستاویزات میں موجود دیگر رپورٹس میں داعش کی جانب سے دنیا کے دیگر حصوں میں کیمیائی ہتھیار بنانے اور ڈرون چلانے کے لیے مہارت حاصل کرنے کی انتھک کوششوں اور بیلجیم یا فرانس میں عراقی سفارت کاروں کو اغوا کرنے اور 4,000 قید جنگجوؤں کی رہائی کو محفوظ بنانے کی سازش کا انکشاف کیا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment