پاکستان کے مقبوضہ علاقے گلگت بلتستان اور لودھراں میں دو مختلف روڈحادثات میں 6بچوں سمیت 14افراد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے میں 6 بچے تیز رفتار گاڑی کی زد میں آگئے جن میں سے 3 بچے ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
پولیس کےمطابق واقعہ براہ گاؤں کے قریب پیش آیا جہاں 6 راہ گیر بچے تیز رفتار گاڑی کی زد میں آگئے۔
پولیس نے بتایا کہ تین بچے موقع پر ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے جنہیں ریجنل اسپتال اسکردو منتقل کردیا گیا۔
حادثے کا شکار بچوں کی عمریں9 سے 11سال کے درمیان ہیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب صوبہ پنجاب کے علاقے لودھراں میں آئل ٹینکر خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں جاگھسا،جس سے8 افرادہلاک ہوگئے۔
لودھراں آئل ٹینکر سڑک کنارے خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں جاگھسا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افرادہلاک ہوگئے۔
دسٹرکٹ پولیس آفیسر کے مطابق حادثہ لودھراں کے علاقے کہروڑپکا چوک پرپیش آیا۔
انہوں نے بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے آئل ٹینکر کو تحویل میں لے لیاگیا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ خانہ بدوش قانونی کارروائی نہیں چاہتے تاہم حادثے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا ہے۔