جیونی میں فائرنگ سے پنجابی ہلاک ،پنجگور سے ہندو تاجر ساتھی سمیت لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع گوادر کے ساحلی علاقے جیونی میں فائرنگ سےپنجاب کا رہائشی ہلاک ہوگیا جبکہ پنجگور سے ہندو تاجر ساتھی سمیت لاپتہ ہوگیا ہے ۔

گوادر کے ساحلی تحصیل جیونی کو ہ سربازار میں سحری کے وقت نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے اکبر نامی شخص کوہلاک کر دیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق پنجاب کے علاقے سیالکوٹ سے بتایا جاتا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابقہلاک ہونےو الاشخص فٹ بال گراؤنڈ میں میچ دیکھنے کے بعد اپنے گھر جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔

دوسری جانب پنجگور سے اطلاعات ہیں کہ ایک ہندو تاجر اپنے ایک ساتھی سمیت لاپتہ ہوگیا ہے ۔

مقامی ذرائع کے مطابق تین روز قبل کراچی کے رہائشی ہندو تاجر اجے سدھورلال اپنے دوست عرفان ولد فقیر محمد ھوت کے ساتھ پنجگورمیں رقم وصولی کے سلسلے میں آئے ہوئے تھے ۔

بتایا جارہاہے کہ وہ جمعہ کی صبح واپس اپنے ساتھی کے ہمراہ کراچی جارہے تھے کہ راستے میں لاپتہ ہوگئے ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ جب وہ پنجگور سے کراچی جارہے تھے تو آخری بار انکا فون بیسمہ کے حدود میں کھلا تھا جس کے بعد وہ بند ہے ۔

انھوں نے کہاہے کہ خدشہ ہے کہ سرکاری ڈیتھ اسکواڈ کارندوں نے انھیں اٹھایا ہوگا کیوں کہ وہ پنجگور سے وصولی کرکے جارہے تھے ۔

دریں اثنا آواران میں غیرت کے نام پر ملزم رفیق نے گزشتہ دنوں پُھلو نامی شخص کو گولیوں سے چھلنی کرکے شدید زخمی کردیا ۔

جنھیں جی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں سے انہیں کراچی ریفر کیا گیا۔

بتایا جارہاہے کہ گزشتہ روز عصر کے قریب زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے کراچی میں انتقال کرگیاہے۔

آواران پولیس ملزم کے خلاف درج ایف آئی آر سبب ان کی تلاش شروع کردی ہے ، ملزم کا تعلق آواران لباچ سے بتایا جارہا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment