مشکے وتمپ میں پاکستانی فوج کے 3 اہلکار ہلاک کئے،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں مشکے اورتمپ میں پاکستانی فوج پر حملوں اور3 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ۔

ترجمان کا کہان تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے تمپ اور وادی مشکے میں دشمن فورسز پر حملے کیے۔ پندرہ اپریل کی رات کو کیچ کے علاقے تمپ میں ایکسچینج میں قائم فوجی کیمپ کے مورچہ پر دستی بم سے حملہ کیا جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ کل صبح نو بجکر بیس منٹ پرسرمچاروں نے وادی مشکے کے علاقے ملیشبند میں پاکستانی فوج کے اہلکاروں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ گدھوں کے ذریعے فوجی کیمپ کیلئے پانی لے جا رہے تھے۔ اسی وقت کیمپ کے مورچہ کو اسنائپر اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ حملے میں تین اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment