سنجاوی و کوئٹہ میں فائرنگ سے 3افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے سنجاوی اور کوئٹہ میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔

لیویز کے مطابق اتوار کو سنجاوی کے علا قے شاٹ کاٹ کلی سلرہ میں دمڑ قبیلہ کے ذیلی شاخ بادینزئی کے دوشاخوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک بھائی سرگڑھ ولد سفر خان موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا بھائی رمضان زخمی ہو گیا۔

۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی لیویزفورس نے جائے وقوعہ پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔

لیویز نے لاش اور زخمی کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید کارروائی جار ی ہے ۔

دوسری جانب کوئٹہ میں چوروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

پو لیس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علا قے سر یاب میں چوروں کی فائرنگ سے کلیم اللہ نا می شخص ہلاک ہو گیا۔

پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی ۔

Share This Article
Leave a Comment