آل پارٹیز کانفرنس کی جماعتوں جمعیت علمااسلام ، بی این پی پشتونخواملی عوامی پارٹی ،نیشنل پارٹی، مجلس تحفظ ختم نبوت ،جماعت اسلامی،مجلس علما شیعہ پاکستان ، شیعہ علما کونسل، پاکستان پیپلز پارٹی،بلوچستان عوامی پارٹی ،نیشنل پارٹی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی پاکستان مسلم لیگ(ن)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے بلوچستان میں مردم شماری کو خانہ پوری قرار دیتے ہوئے شدت سے مسترد کردیاہے۔
ان کاکہناتھاکہ کوئٹہ کی آبادی کو پچھلی مردم شماری سے بھی کم شو کرنا کوئٹہ کے عوام کے آئینی وقانونی حقوق پر براہ راست حملہ ہے، روز اول سے مردم وخانہ شماری کے سست رو اور غیر سنجیدہ عمل پر تمام سیاسی جماعتوں نے وقتا فوقتا تحفظات اور عدم اعتماد کا اظہار کیا کہ تاحال کوئٹہ وگردنواح کے بعض علاقوں تک ٹیمیں پہنچ نہ سکیں مگر 35 سے چالیس لاکھ آبادی کو آدھی شمار کرنے کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس میں شامل جماعتیں آخرحدتک جائیں گی ۔
انہوں نے حالیہ مردم شماری کو خانہ پری قرار دیتے ہوئے اسے یکسر مسترد کردیا۔
ان خیالات کا اظہارجمعیت علما اسلام کےبلوچستان کے سرپرست اور ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق،بلوچستان جوائنٹ سیکرٹری مولوی خورشید احمدضلعی جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ایوب ایوبی عبدالغنی شہزادحافظ شبیر مدنی میر سرفراز شاہوانی میر فاروق لانگو بلوچستان نیشنل پارٹی کےسنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبراور ضلع کوئٹہ کے صدر میرغلام نبی مری ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی نسیم جاوید ہزارہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے بلوچستان کے جنرل سیکرٹری کبیرافغان، بلوچستان کے ڈپٹی سیکرٹری حضرت عمر اچکزئی بلوچستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری نظام عسکر جمشید دوتانی حبیب الرحمن بازئی عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری نظرعلی اچکزئی،مجلس تحفظ ختم نبوت کےمرکزی مبلغ مولاناقاری انوارالحق حقانی مولانامحمداویس،جماعت اسلامی، کے ضلعی جنرل سیکرٹری پروفیسرسلطان محمد کاکڑ واجہ عبدالمجید سربازی مجلس علماشیعہ پاکستان کے مرکزی رکن نظارت علامہ سیدہاشم موسوی،شیعہ علما کونسل، کےبلوچستان آرگنائزر علامہ دبیرحسین صوبائی رابطہ سیکرٹری سید سیکندر پاکستان پیپلزپارٹی،بلوچستان ضلعی نائب صدر سید محمد ایوب آغا بلوچستان عوامی پارٹی ،نیشنل پارٹی کے بلوچستان یوتھ سیکرٹری محمد نعیم بلوچ ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض احمد زہری ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلعی صدر یونس علی حیدری نائب صدر گلستان گزابی پاکستان مسلم لیگ(ن) کےبلوچستان نائب صدرحیدر خان اچکزئی نائب صدرنثار احمد اچکزئی مرکزی اھلحدیث پاکستان کےبلوچستان کے صدر عصمت اللہ مسلم نجیب اللہ اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماں نے مشترکہ اخباری بیان میں کیا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عید الفطر کے بعد تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے صاف شفاف خانہ و مردم شماری ازسرنو کی جائے ۔ حالیہ مردم وخانہ شماری زمینی حقائق اور حقیقی آبادی کے خلاف ہے جس کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا ۔ اور اس حوالےسے تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں مشترکہ لائحہ عمل طے کرکے اس ناروا عمل کے خلاف جدوجہد کریگی۔