بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں سرکاری زیر سرپرستی یوٹیلٹی اسٹورز پر غیر معیاری اور مضہر صحت آٹے کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے ۔
کہا جارہا ہے کہ سستے آٹے کے نام پر انسانی جانوں کیلئے خطرناک آٹے کو فروخت کرکے عوام کی زندگیوں سے کھیلاجارہا ہے ۔
کوئٹہ شہر کے مختلف یوٹیلٹی اسٹورز پرحکومت کی جانب سے عوام کو اس ماہ مقدس رمضان میں ریلیف دینے کے لیے یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹے کی فراہمی کو کچھ حد تک یقینی تو بنایا گیا ہے لیکن اس سے عام غریب عوام کو کوئی خاطر خواہ فاہدہ نہیں مل رہا ہے۔۔
یوٹیلٹی اسٹور سے آٹا خریدنے والے مختلف لوگ شکایات کر رہے ہیں کہ یوٹیلٹی اسٹورز سے جو آٹا مل رہےہیں وہ انتہائی غیر معیاری اور مضہر صحت ہے انسان تو کیا جانورں کو بھی یہ آٹا کھانے کے قابل نہیں ہے۔