پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم ازکم 9افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
جمعے کو کراچی کے علاقے سائٹ ایریا کی ایک فیکٹری میں راشن تقسیم کیا جا رہا تھا اور لوگوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔
ریسیکیو اہلکاروں کے مطابق بھگدڑ مچنے سے کئی افراد بے ہوش گئے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ راشن یا زکوٰۃ تقسیم کی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ خلاف ورز ی پر سات افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
واقعہ کی اطلاع پر امدادی اداروں کے کارکن موقع پر پہنچے اور متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کیا۔
عباسی شہید اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے بھگدڑ مچنے سے نوافراد ہلاک ہوئے جن میں چھ خواتین، دو بچے اور ایک بچی شامل ہیں۔ ایم ایس عباسی شہید نے بتایا اسپتال میں ہائی الرٹ کردیا ہے۔