بلوچستان کے سبی کے علاقے ڈھاڈر میں پاکستانی فوج کا دوران آپریشن ایک مسلح شخص کی ہلاکت ،اور 2 کی زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے ۔
پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سبی کے علاقے نوشمان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہےکہ نوشمان میں آپریشن مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ مسلح افراد شہریوں کو نشانہ بنانے اور کوئلہ کان مالکان کو ہراساں کرنے میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 1مسلح شخص ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔
فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق مشتبہ افراد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کو روکا گیا جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔