فلپائن میں کشتی میں آگ لگنے سے 31 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
فوٹو: رائٹرز

فلپائن میں کشتی میں آگ لگنے کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ریسکیو آپریشن کی بدولت 230 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ڈیزاسٹر آفیسر نکسن الونزو نے بتایا کہ لیڈی میری جوائے 3 منڈاناؤ جزیرہ کے زمبونگا شہر سے صوبہ سولو کے جولو جزیرے کی طرف رواں دواں تھی کہ بدھ کو رات گئے کشتی میں آگ بھڑک اٹھی جس نے مسافروں کو جہاز سے چھلانگ لگانے پر مجبور کردیا۔

آگ نے بِسیلان صوبے کے بلوک جزیرے پر کشتی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے وہ تباہ ہو گئی تاہم بروقت ریسکیو آپریشن کی بدولت فلپائنی کوسٹ گارڈ اور ماہی گیروں سمیت امدادی کارکنوں نے 195 مسافروں اور عملے کے 35 افراد کو بچایا۔

باسیلان کے گورنر جم سلیمان نے کہا کہ 31 لاشیں نکال لی گئی ہیں جن میں سے 18 ایک ایئر کنڈیشنڈ کیبن سے ملی ہیں۔

کوسٹ گارڈ کی طرف سے جاری کی گئی تصاویر میں ایک جہاز کو جلتی ہوئی کشتی پر پانی کا چھڑکاؤ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ جب چھوٹی کشتیوں میں سوار اہلکاروں نے گہرے پانی سے لوگوں کو نکالا۔

مسافروں میں شامل فائر فائٹر جیسن اہیجون نے بتایا کہ لوگ خوفزدہ ہو گئے تھے کیونکہ آگ اور دھویں نے کشتی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے کچھ لوگوں نے لائف جیکٹس پہننے سے پہلے ہی جہاز سے چھلانگ لگا دی۔

Share This Article
Leave a Comment