قلعہ عبداللہ : دو گروہوں میں تصادم سے ایک شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں دو گروپوں میںلڑائی سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

اتوار کوقلعہ عبداللہ میں دو گروپوں میں لڑائی کے نتیجے میں ایک شخص محیب اللہ ولد نیک محمد حمیدزئی ہلاک ہوگیا۔

لیویز نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی۔

علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع چمن میں بجلی کاکرنٹ لگنے سے دوبچے زخمی ہوگئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سرحدی ضلع چمن کے علاقے حاجی نیاز محمد خان کی رہائش گاہ کے سامنے سے 11ہزار بجلی تار زمین کے قریب ہونے سے کرنٹ لگنے سے دوبچے زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment