ایران دو ہفتوں کے اندر جوہری بم کا ایندھن بنا سکتا ہے: جنرل ملی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

امریکاکے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مارک ملی نے جمعرات کو اراکین کانگریس سےخطاب کرتے ہوئےکہاکہ ایران دو ہفتے سے بھی کم عرصے میں ایک جوہری بم بنانے کی صلاحیت کا حامل کافی مواد بنا سکتا ہے لیکن امریکہ ایران کو جوہری بم بنانے سے روکنے کے اپنےعزم پر قائم ہے ۔

ملی نے کہا کہ اگر ایران ایک حقیقی جوہری ہتھیار تیار کرتا ہے ، یا وہ جب کبھی اسے تیار کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو امریکی فوج، اس بارے میں قومی قیادت کے لیے زیر غور لانے سے متعلق متعدد ترجیحات تیار کر چکی ہے ۔

سینٹ کام کے کمانڈر جنرل ایرک کوریلا کے مطابق ایران کی پراکسی فورسز جنوری 2021 سےعراق اور شام میں امریکی فوجیوں پر ڈرونز اور راکٹوں کے استعمال سے 78 بار حملے کر چکی ہیں ۔

اسی دوران امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے جمعرات کو قانون سازوں کو بتایا کہ اس سال کا مجوزہ دفاعی بجٹ بحر الکاہل کے علاقے میں چین کے منڈلاتے ہوئے خطرے پر مرکوز ہے ۔

ملی نے جمعرات کو کہا کہ امریکی آبدوز فورس ناقابل یقین حد تک اہل، بہت ہلاکت خیز اور انتہائی مہلک ہے اور چین کی طرف سے کسی بھی قسم کی جارحیت کو روکنے میں نمایاں فرق لائے گی ۔

لیکن جب کہ چین اپنے فوجی بیڑے میں ایک سال میں تقریباً 20 بحری جہازوں کا اضافہ کر رہا ہے، امریکی دفاعی بجٹ میں 11 جہازوں کو ختم کرنے اور نو نئے جہازوں کو بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment