افغانستان میں دھماکا،طالبان گورنر سمیت 3افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ کے صدر مقام مزار شریف میں زور دار دھماکہ ہوا۔

دھماکے میں ریاستی گورنر انتظامیہ کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

مقامی میڈیا نے صوبہ بلخ کے طالبان گورنر داؤد مزمل کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

ذرائعکے مطابق صوبہ بلخ کے گورنر سمیت تین افراد دھماکے میں مارے گئے جو ایک انتظامی اجلاس کے دوران ہوا۔

کہا جارہا ہے کہ داؤد مزمل طالبان میں ایک اہم فوجی رہنما تھے اور ان کے ایرانی پاسداران انقلاب کے ساتھ گہرے تعلقات تھے۔ وہ برسوں پہلے ایک ایرانی سرکاری چینل کے لیے ایک دستاویزی فلم میں نظر آئے تھے۔ اس دستاویز میں امریکیوں کے خلاف اپنی لڑائی کے بارے میں بات کی گئی تھی۔ داوؤ مزمل نائب وزیر داخلہ اور پھر طالبان حکومت کے تحت صوبہ بلخ کے گورنر بن گئے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment