ڈیرہ مراد جمالی : چھتر میں مسلح افراد کے ہاتھوں  2 افراد اغواء

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی کے قریب چھتر میں زیر تعمیر سڑک کے کام کے دوران نا معلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے دو مقامی مزدوروں کو اغواءکرکے فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد سڑک کی تعمیر کا کام روک دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے مطابق پولیس تھانہ چھتر کی حدود گزشتہ شب سڑک کی تعمیر کے کام کے دوران نا معلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا اور اسلحہ کے زور پر دو مقامی مزدور رستم علی بگٹی اور فیاض علی بگٹی کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے جبکہ واقعے کے بعد سڑک پر کام روک دیا گیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغویاں کی بازیابی اور اغواءکاروں کی تلاش شروع کردی ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article