واشک میں لیویزچیک پوسٹ پر حملہ،ایک اہلکارہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران اور واشک بسیمہ روڈ کے مین چوک دالی میں نامعلوم مسلح افرادنے لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں2 لیویز اہلکار شیدید زخمی ہو گئے۔

لیویز ذرائع کے دعوے کے مطابق لیویز اہلکاروں کی جوابی کارروائی سے ایک حملہ آور زخمی ہوگیاجسے حملہ اوروں ساتھ لے کت فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے لیویز اہلکار سیکنڈ انچارج نعمت اللہ سمالانی اور رحمت اللہ کو بسیمہ نے سول ہسپتال بسیمہ منتقل کرنے کے بعد مزید طبعی امداد کے لئے کوئٹہ ریفر کر دیاگیا۔ راستے میں نعمت اللہ زخمیوں کا تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے ۔

لیویز کی جانب سےواقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے ایک ساتھی کے مارے جانے کی بھی تصدیق کردی ہے۔

ترجمان ٹی ٹی پی نے دعویٰ کیا کہ حملے میں لیویز کے تین اہلکار ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کارروائی میں ٹی ٹی پی کا رکن انس بلوچ بھی ہلاک ہوگیا۔

Share This Article
Leave a Comment