بی ایل ایف نے گوادرمیں فورسز پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ ( بی ایل ایف ) بلوچستان کے ساحلی شہر اور سی پیک حب گوادرمیںآج پاکستانی سیکورٹی فورسز پر ہونے والے بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان کے مطابق حملے میں کو سٹل ہائی وے کا پُل اور ایک فوجی گاڈی تباہ ہوگئی جبکہ آفیسر سمیت8 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) روڑ کے ایک پْل پر بارودی سرنگ نصب کیا اور وہاں سے گزرتی فوجی قافلے کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکہ سے نشانہ بنایا، جس سے ایک فوجی گاڑی تباہ اور مزکورہ ْپل مکمل ناکارہ ہوگیا ہے جبکہ گاڑی میں سوار آفیسر سمیت8 فوجی اہلکار ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آج بروز اتوار ساڑھے گیارہ بجے سرمچاروں نے گوادر سی پیک روڈ اور کوسٹل ہائی وے پر نلینٹ میں زیرو پوائنٹ کے مقام پر، تلاروک کور(ندی) میں بارودی سرنگ بچھایا۔ پاکستان فوج کی دو فوجی گاڑیوں میں سے پچھلی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا جس سے گاڑی مکمل تباہ ہوئی اور اس میں سوار آفیسر سمیت8 اہلکار ہلاک،تین شدید زخمی ہوئے اور پل مکمل ناکارہ ہوچکی ہے جس سے گوادر اور تربت کے درمیان ہر قسم کی آمدورفت معطل ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ سرمچاروں کے پے درپے حملوں سے دشمن فوج کے حوصلے پشت ہو چکے ہیں جسکی وجہ سے آئی ایس پی آر اپنے فوجیوں کی ہلاکت اور نقصانات کو چھپانے کے لیے ان حملوں کی حقائق کو پیش نہیں کرتی تاکہ اسکے پست حوصلہ فوجیوں کے مورال کو بچایا جا سکے۔اس حملے کی ویڈیو جلد شائع کی جائے گی۔

ترجمان نے کہا کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ مزکورہ علاقوں دڑامب، نلینٹ، اور کلانچ کی پہاڑیوں میں شکار پر مکمل پابندی عائد ہے، اس لیے شکاری ان علاقوں کا رخ کرنے سے گریز کریں۔ دشمن فوج شکاریوں اور پکنک کی آڑ میں اپنے معاون کاروں کو سرمچاروں کی مخبری کے لیے سرگرم کر چکی ہے۔

ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان پہاڑی علاقوں کا رخ نہ کریں۔

Share This Article
Leave a Comment