پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ماہل بلوچ کی اغوا نما گرفتاری کیخلاف کل کوئٹہ میں احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔
احتجاجی ریلی کا اعلان فیملی کی جانب سے کیا گیاہے۔
فیملی کا کہنا ہے کہ ماہل بلوچ کی جبری گمشدگی کیخلاف کل بروز جمعہ کو دوپہر بارہ بجے بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بولان میڈیکل کالج سے ایک احتجاجی ریلی نکالے جائے گی۔
لواحقین کی جانب سے تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔
واضع رہے کہ ماہل بلوچ کو 18 فروری کو کوئٹہ کے سیٹلائٹ ٹائون سے پاکستانی فورسز نے گھر میں گھس کر دوبچوں اور ساس سمیت جبری طور پر لاپتہ کردیا تھااور دوسرے روزساس اور بچوں کو چھوڑ دیا جبکہ ماہل بلوچ کوسی ٹی دی نے بلوچ مسلح تنظیم بی ایل ایف کے ایک خودکش بمبار کے طور پرمیڈیا میں ظاہر کردیا اور دعویٰ کیا کہ ماہل بلوچ کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور دیگر دھماکاخیز موادبرآمد ہوا ہے ۔