گوادر میں آٹھ ویں علمی ادبی میلے کا افتتاح

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر اور سی پیک حب گوادر میں چار روزہ آٹھواں گوادر کتاب میلے کا افتتاح ہوگیا ہے ۔

افتتاح گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے فیتہ کاٹ کر دیا۔

اس موقع پر رکن بلوچستان اسمبلی حمل کلمتی، چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی پسند خان بلیدی ،سابق ڈائریکٹر ثقافت بلوچستان عبداللہ بلوچ، ڈاکٹر فاطمہ حسن، سیف پاکستان کے محمد تسیم، سابق سینیٹر مصطفیٰ کوکھر، ڈاکٹر بدل خان ودیگر ان کے ہمراہ تھے ۔

گوادر کتاب میلے کے ایک قرارداد میں سانحہ بارکھان واقع کا شدید الفاظ مذمت کیا گیا ہے اور واقع میں ملوث لوگوں کو قرار واقعی سز اور واقع کی شفاف تحقیقات کیا جائے ۔

گوادر کتب میلہ میں بلوچستان سمیت پاکستان بھر سے بڑی تعداد میں خواتین وحضرات کی ایک بڑی تعداد نےشرکت کی۔

میلے میں مختلف پبلی کیشنز نے اپنے اپنے کتابوں کے اسٹالز سجا دئیے ۔

گوادر کتاب میلہ میں علمی و ادبی ،لسانی سیاسی و سماجی ، ثقافتی اور خواتین کی زندگیوں سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو اور مکالمے ہونگے۔ کتب میلہ میں ملک بھر سے شعرا ،ادیب ، فنکار اور کتابوں کے مصنف شرکت کریں گے ۔ گوادر میں آرٹ کے فروغ کے لیے بلوچستان بھر سے مختلف آرٹسٹوں کے شاہکار کتب میلہ گوادر میں نمائش کیے جائیں گے۔

رکن بلوچستان اسمبلی حمل کلمتی کا کہنا تھا کہ اس سال پورے ضلع میں لائبریری کے 14کروڑ روپے رکھا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ گوادر یونیورسٹی کے نئے عمارت کے لیے فنڈز منظور ہوگئے ہیں ،ضلع میں تعلیمی اداروں کے بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون کی جائے گی جبکہ طلباء وطالبات کو چاہئے کہ اپنی تمام تر توجہ اصول تعلیم پر مرکوز کریں اور آنے والے چیلنجرز کا مقابلہ کے لیے تیار کریں، پشکان ،کلدان، سربندن ،اور دشت کے علاقوں میں گرلز کالج تعمیر کیے جائے گے۔

حمل کلمتی کا کہنا تھا کہ گوادر کتاب میلہ23 سے 26 فروری تک جاری رہے گا، کتُب میلہ میں کتابوں کے اسٹال لگائے جائینگے۔ مختلف موضوعات پر تحریر کی گئی کتابوں کی رونمائی ہوگی، حالات حاضرہ سمیت علمی مباحثے، بلوچی اردو مشاعرہ، سینڈ آرٹ و فن پاروں کی نمائش، اسٹیج ڈرامہ اور دیگر کئی پروگرام بھی کتُب میلہ کا حصہ ہونگے۔

Share This Article
Leave a Comment