ضلع گوادر : جیونی میں پاکستانی فورسز ہاتھوں 4افرادجبراً لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر کے علاقے جیونی پانوان سے پاکستانی فورسز نے چارافراد کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔

سنگر کو ملنے والی والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے جیونی پانوان میں علی الصبح آپریشن کرکے 4افراد کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔

لاپتہ کئے گئے افراد کی شناخت فیصل ولد عبداللہ، راشد چار شمبے، نزیر محمد اورکامر مرادکے ناموں سے ہوگئی ہے ۔

فورسز نے جیونی اور گردونواح میں آپریشن کا آغاز آج صبح فورسز پر ہونے والے ایک بم حملے کے بعدشروع کیاجو تاحال جاری ہے۔

واضع رہے کہ آج جیونی میں فورسز کے ایک قافلے کو پانوان کے مقام پر نشانہ بنایا گیا۔

حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کی ہے ان کے مطابق اس حملے میں فورسز کے 3 اہلکار ہلاک و دو زخمی ہوگئے ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment