بی ایل اے نے ضلع گوادر کے علاقے جیوانی میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے آفیشل ٹیلیگرام چینل بلوچ لبریشن وائس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بمورخہ 22 فروری کو صبح 8 بجے ہمارے سرمچاروں نے جیوانی کے علاقے پانوان میں گوادر جانے والی مرکزی شاہراہ پر قابض پاکستانی ایف سی کے ایک قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔
بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے بیان میں کہا قافلے میں شامل ایف سی کی ایک گاڑی حملے کی زد میں آگئی جس میں سوار پانچ اہلکاروں میں سے تین اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
ترجمان آزاد بلوچ نے کہاکہ ہمارے سرمچاروں نے قابض فورسز کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ جیوانی ھور میں قائم ایف سی ہیڈکوارٹر سے گوادر کی جانب جا رہے تھے۔
آزاد بلوچ نے کہا کہ حملے کے فوراً بعد دشمن فورسز نے حواس باختہ ہوکر پانوان اور قریبی علاقوں میں جارحیت کا آغاز کیا اور اس سلسلے میں چند نہتے اور بے گناہ افراد کو اغواء کرکے لاپتہ کردیا۔