ضلع گوادر: جیونی میں پاکستانی فوج پر حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی ضلع اور سی پیک حب گوادر کے علاقے جیونی میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کوبم حملے میں نشانہ بنیا ہاے جس سے ہلاکتوں کی اطالاعات ہیں۔

حملہ آج بروزبدھ صبح کوجیوانی کے پانوان کے علاقے کیا گیا۔

حملے کے بعد فوج کی جانب سے مختلف سمتوں سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق بم حملے کے بعد ایمبولینس کوجاہے وقوعہ پر جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جس سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ فوج کو جانی نقصان اٹھا نا پڑاہے ۔

ذرائع کے مطابق حملے کے فوری بعد ریاستی فورسز نے علاقے کے انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بند کی ہے۔

سرکاری سطح پر اب تک اس حملے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔

یاد رہے رواں ماہ فورسز پر جیوانی میں دو حملے ہوئے ہیں جنکی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی ہے تاہم اب تک اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment