بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں معروف آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر واحدبخش بلوچ کے گھرپر پاکستانی سیکورٹی فورسز کے چھاپے کیخلاف پی ایم اے کیچ نے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے سینئر آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر واحد بخش بلوچ کے گھر پرچھاپہ مار کر خواتین و بچوں کوذہنی کوفت کا شکار بنایا اور چادر و چار دیواری کے تقدس کوپامال کیاجس کے خلاف پی ایم اے احتجاج کا اعلان کرتی ہے اور سرکاری ہسپتالوں میںاو پی ڈی کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔